28 جون ، 2020
امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند پر کمپیکٹ ٹوائلٹ ڈیزائن کرنے والوں کے لیے ہزاروں ڈالرز کے انعامات کا اعلان کر دیا۔
ناسا کے مطابق جو شخص مائیکرو گریویٹی اور چاند پر کام کرنے والا کمپیکٹ ٹوائلٹ ڈیزائن کرے گا اسے 20 ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔
یہ انعام اس شخص کو دیا جائے گا جو سب سے بہترین ٹوائلٹ کا ڈیزائن بنائے گا جب کہ دوسرے نمبر والے کو 10 ہزار اور تیسرے نمبر والے کو 5 ہزار ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔
ناسا نے بتایا کہ اس ٹوائلٹ کا ڈیزائن بنانے کے لیے چند بنیادی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بنانا پڑے گا یعنی ٹوائلٹ کا ڈیزائن 4.2 کیوبک فٹ سے بڑا نہیں ہوسکتا اور نہ ہی اس میں 60 ڈیسیبل سے زیادہ آواز ہونے کی گنجائش ہو۔
ناسا کا کہنا ہے کہ جب خلاباز اپنے کیبن میں موجود ہوتے ہیں تو وہ اپنے اسپیس سوٹس کو اتار دیتے ہیں اور انہیں بھی وہاں بیت الخلا کی ضرورت ہوتی ہے جس میں وہ تمام ضروریات موجود ہوں جو گھروں میں ہوتی ہیں۔
ناسا کے مطابق ٹوائلٹ ڈیزائن چیلنج کی آخری تاریخ 17 اگست ہے۔