اوگرا کا پیٹرول بحران کی ذمہ دار 3 نجی کمپنیوں پر ڈیڑھ کروڑ کا جرمانہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے 3 مزید نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ کردیا۔

ترجمان اوگرا کے مطابق مطابق نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر50، 50 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا جو کہ مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اوگرا نے رواں ماہ کے شروع میں ان آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پیٹرول قلت پر شو کاز نوٹس جاری کیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اوگرا پیٹرول کی قلت پر 6 نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 4 کروڑ روپے جرمانے کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ یکم جون کو ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد سے پیٹرول نایاب ہوگیا تھا اور دوبارہ قیمتوں میں اضافے تک پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی قلت رہی۔

 پیٹرول بحران کی انکوائری رپورٹ میں 9 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو بحران کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔ 

مزید خبریں :