ویتنام نے بھی تمام پاکستانی پائلٹس کو گراؤنڈ کردیا

ویتنام کی ایوی ایشن اتھارٹی نے مشتبہ لائسنس کی اطلاعات منظر عام پر آنے کے بعد تمام پاکستانی پائلٹس گراؤنڈ کردیے۔

ویتنام کی جانب سے گراؤنڈ کیے گئے تمام پاکستانی پائلٹس مقامی ائیرلائنز سے وابستہ تھے۔

ویتنام کی ایوی ایشن اتھارٹی نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کچھ پائلٹ 'مشتبہ' لائسنس استعمال کر رہے ہیں۔

ویتنامی ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ ویتنام کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 27 پاکستانی پائلٹوں کو لائسنس دیا تھا، جن میں سے 12 کام کررہے تھے جبکہ 15 کے معاہدے ختم ہو چکے تھے یا وہ کورونا کے باعث کام نہیں کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں وزارت ہوابازی نے 262 مشکوک پائلٹس کی فہرست جاری کی تھی، اس حوالے سے وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ 148مشکوک لائسنس کی لسٹ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز ( پی آئی اے) کو بھجوادی گئی اور انہیں ہوابازی سے روک دیا گیا ہے،دیگر مشکوک لائسنس والے پائلٹس 100 سےزائد ہیں، ان کی تفصیلات بھی سول ایوی ایشن ویب سائٹ پر بھیج دی ہیں۔

غلام سرورخان کا کہنا تھاکہ پی آئی اے میں 28 پائلٹس کی ڈگریاں جعلی ثابت ہوچکی ہیں، حالیہ دنوں میں 4 گھوسٹ پائلٹس فارغ کیے ہیں۔

مزید خبریں :