Time 29 جون ، 2020
پاکستان

قائداعظم کی تاریخ پیدائش غلط چھاپنے پر نصابی کتاب پر پابندی

وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا،فوٹو:فائل

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی تاریخ پیدائش غلط چھاپنے پر  ایک مقامی پبلشر کی شائع کردہ کتاب 'سرمایہ اردو ' پر فوری پابندی عائد کردی۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ کتاب سرمایہ اردو منظور شدہ نہیں ہے اور  یہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ (پی سی ٹی بی) ایکٹ 2015 کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے حکم دیا ہے کہ مقامی پبلشر فوری طور پر کتاب کی اشاعت روکے اور کتابیں مارکیٹ سے واپس منگوا کر 7 روز میں ہدایات پر عمل درآمد کی حتمی رپورٹ ارسال کرے۔

 وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔

مزید خبریں :