Time 30 جون ، 2020
پاکستان

پنجاب میں آج رات ختم ہونیوالے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد نئی حکمت عملی تیار

پنجاب میں آج رات ختم ہونے والے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد نئی حکمت عملی طے کر لی گئی۔ 

سینئر وزیر عبدالعلیم خان اور چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آج رات ختم ہونے والے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بعد نئی حکمت عملی طے کی گئی۔ 

اجلاس میں ادویات کی قیمتوں اور سپلائی، کراچی میں دہشتگردی کے بعد پنجاب میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

صوبے میں لاک ڈاؤن کی نئی حکمت عملی کے تحت ڈپٹی کمشنرز کو اختیار دیا گیا کہ وہ کورونا کیسز کی تعداد کے پیش نظر اپنے علاقوں کو سیل یا کھولنے کا فیصلہ کریں۔

خیال رہے کہ ملک بھر  میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی اضافے کے باعث وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے  لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :