Time 30 جون ، 2020
دنیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور  مزید 2 کشمیریوں نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج نے محاصرے کی آڑ میں فائرنگ کر کے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

گذشتہ 24 گھنٹے میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 5 کشمیری شہید ہوچکے ہیں جب کہ رواں ماہ محاصروں کی آڑ میں 30 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

مزید خبریں :