عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

عالمی بینک  نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔

عالمی بینک کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کو قرض کی منظوری ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے بورڈ اجلاس میں دی گئی۔

قرض کی منظوری 'پائیدار ترقی کے لیے مستحکم ادارے' پروگرام کے تحت دی گئی ہے۔

 اعلامیے کے مطابق 50 کروڑ ڈالر قرض کی یہ رقم معاشی اصلاحات  اور کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے خرچ کی جائے گی۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ  منظور کیے گئے قرض میں سے 25 کروڑ ڈالر انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی اے)  اور 25 کروڑ ڈالر انٹرنیشنل بینک برائے بحالی  و ترقی (آئی بی آر ڈی) نے فراہم کیے ہیں۔

عالمی بینک کے مطابق پاکستان کو یہ قرض آسان شرائط پر فراہم کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :