کاروبار
Time 03 جولائی ، 2020

’مالی سال 19-2020 میں پاکستان کی برآمدات میں 6.83 فیصد کمی ہو گئی‘

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ مالی سال 19-2020 میں پاکستان کی برآمدات میں 6.83 فیصد کمی ہو گئی۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ کورونا اثرات کے باوجود یہ کمی پچھلے سال سے کم رہی، لاک ڈاؤن کے عرصے میں برآمدات اس سے بہت کم رہنے کی توقع تھی لیکن ہم کامیابی سے واپس آئے ہیں، اس کارکردگی پر تمام برآمد کنندگان کو مبارک باد دیتا ہوں۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں اور ہفتوں میں برآمدات کی بحالی اور توسیع کے سلسلے میں برآمد کنندگان سے ملاقاتیں کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وبا کے باعث برآمدات میں گراوٹ کا جو رجحان تھا اس پر قابو پا لیا گیا ہے۔