پاکستان
04 ستمبر ، 2012

عمران خان کا خواجہ آصف کو ہتک عزت کا نوٹس،10ارب ہرجانے کا مطالبہ

عمران خان کا خواجہ آصف کو ہتک عزت کا نوٹس،10ارب ہرجانے کا مطالبہ

اسلام آباد…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھیجا ہے جس میں 10ارب روپے ہرجانے کی ادائیگی کامطالبہ کیا گیا ہے۔ قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف کے توہین آمیز الزامات کے باعث پاکستان دنیا بھر میں بدنام ہوا ہے ، انہوں نے جان بوجھ کرشوکت خانم اسپتال کیخلاف توہین آمیزبیانات دیئے اوراسکے چیئرمین پربھی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ، خواجہ آصف نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کو اس بات پر اکسانے کی کوشش کی ہے کہ شوکت خانم اسپتال کو عطیات نہ دیئے جائیں ، ان کے اس اقدام سے زکوة اورصدقات پر علاج کی امید لگانے والے مریضوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

مزید خبریں :