Time 03 جولائی ، 2020
سائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان میں 'پب جی' پر پابندی کیخلاف گیم کے شوقین افراد بھڑک اٹھے

فائل فوٹو

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے گزشتہ دنوں ’پب جی‘ گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر UnBanpubgInPakistan#کا ٹرینڈ مقبول ہوگیا۔

پی ٹی اے نے مختلف طبقات کی جانب سے آن لائن گیم پلیئرز ان نون بیٹل گراؤنڈز (پب جی) کے خلاف متعدد شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بعدازاں سوشل میڈیا پر گیم پر لگائی جانے والی پابندی کے حوالے سے ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

ٹوئٹر پر شانی نامی صارف نے لکھا کہ 'یہ بات صاف لکھی ہوئی ہے کہ گیم 16 سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے ہے، والدین کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو نظر رکھیں'۔

کاشف کھوسو لکھتے ہیں کہ 'بے شمار لوگ ایسے ہیں جو ای اسپورٹ میں اپنا کیرئیر بنا رہے ہیں اور پب جی موبائل نے انہیں موقع فراہم کیا ہے، میں پی ٹی اے سے اپیل کرتا ہوں کہ پاکستان میں پب جی موبائل سے پابندی ہٹائی جائے، ہر کوئی  گیمنگ کمپیوٹر خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا'۔

عثمان گجر لکھتے ہیں کہ 'ہم گیمرز ہیں، دہشت گرد نہیں'۔

ایک اور صارف کہتے ہیں کہ 'گیم کھیلنا جرم نہیں ہے'۔

مزید خبریں :