کاروبار
Time 03 جولائی ، 2020

اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال، ڈالر اور سونے کے تازہ ترین ریٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں 100 انڈیکس میں معمولی اضافہ دیکھا گیا جبکہ ڈالر سستا اور سونا مہنگا ہوگیا— فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں 100 انڈیکس میں معمولی اضافہ دیکھا گیا جبکہ ڈالر سستا اور سونا مہنگا ہوگیا۔

پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 73 پوائنٹس اضافے سے 35051 پر بند ہوا، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 186 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

بازارمیں آج 17کروڑ شیئرز کے سودے 6.74ارب روپے میں ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 10 ارب روپے اضافے سے 6642 ارب روپے ہے۔

علاوہ ازیں انٹربینک میں ڈالر 67 پیسے سستا ہوکر 166.21روپےکا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40 پیسے کم ہوکر 167 روپےہوگئی۔

اس کے علاوہ سونےکی فی تولہ قیمت 200 روپے اضافےسے 1 لاکھ4800 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قدر 172 روپے اضافے سے 89850 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 1 ڈالر اضافے سے 1775 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں :