دنیا
Time 04 جولائی ، 2020

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور مزید 2 نوجوانوں کو محاصرے کی آڑ میں شہید کردیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں محاصرے کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

ضلع کلگام کے مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز کا محاصرہ  جاری ہے اور گھر گھر تلاشی کی آڑ میں کشمیریوں کو تنگ کیا جارہا ہے۔

گذشتہ ماہ قابض بھارتی افواج کے محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران 54 کشمیریوں کو قتل کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :