05 جولائی ، 2020
ملک میں کورونا سے مزید 65 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4745 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 231017 تک پہنچ گئی۔
اب تک پنجاب میں 1871، سندھ میں 1526 اور خیبر پختونخوا میں 1028 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 134، بلوچستان میں 123 ، آزاد کشمیر میں 35 اور گلگت بلتستان میں 28 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
اتوار کو ملک بھر سے کورونا کے باعث 65 اموات اور 3763 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے پنجاب میں 1020 کیسز اور 27 اموات، سندھ سے 25 ہلاکتیں اور 2222 کیسز، خیبرپختونخوا میں 8 اموات اور 273 کیسز جب کہ اسلام آباد میں 117 کیسز اور 4 اموات، آزاد کشمیر میں 74 اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ بلوچستان سے 48 اور گلگت بلتستان سے 9 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
پنجاب:
اتوار کو پنجاب میں کورونا کے 1020 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 27 افراد کی اس مہلک وائرس کی وجہ سے انتقال کرجانے کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔
پنجاب میں اب تک مجموعی طور پر 81317 مریض سامنے آ چکے ہیں جب کہ اموات کی کل تعداد 1871 ہے۔
پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ترجمان کے مطابق آج لاہور میں سب سے زیادہ 442 اور راولپنڈی114 کیس سامنے آئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے آج 27 مزید اموات کے بعد کل تعداد 1871 ہو چکی جب کہ اب تک صوبے میں 533,040 ٹیسٹ کیے جا چکے اور 44,671 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے اتوار کو کورونا کے مزید 117 کیسز اور چار اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی۔
پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 13409 اور اموات 134 ہوچکی ہیں۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے بھی کورونا کے مزید 74 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔
پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 1288 اور اموات کی تعداد 35 ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 686 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 9 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔
پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی کل تعداد 1545 اور اموات 28 ہے۔
گلگت میں کورونا سے اب تک 1185 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
سندھ:
سندھ میں اتوار کو کورونا سے مزید 25 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1526 ہوگئی۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2222 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 94528 تک جاپہنچی ہے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ آج مزید 777 مریض صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 53165 ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا:
اتوار کو خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث مزید 8 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1028 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں5، ایبٹ آباد میں2 اور کرک میں ایک شہری جاں بحق ہوا۔
صوبائی محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 273 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 28116 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک صوبے میں 16428 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
بلوچستان
اتوار کو بلوچستان میں کورونا کے مزید 48کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد 10814 ہوگئی۔
صوبے میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 123 ہے جب کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5885 ہے۔