پاکستان
Time 05 جولائی ، 2020

پنجاب میں ریسکیو 1122 کے عملے کیلئے کورونا الاؤنس اور شہید پیکج منظور

وزيراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  نے ریسکیو 1122 کے عملے کے لیے کورونا الاؤنس اور شہید پیکج کی منظوری دے دی۔

حکومت پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ڈیوٹی کے دوران کورونا کی وجہ سے شہید ہونے والے ریسکیو ملازمین کو شہید پیکج دیا جائے گا۔

کورونا ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے گریڈ 16 تک کے ملازمین کے لواحقین کو 40 لاکھ روپے اور گریڈ 17 اور اس سے زیادہ گریڈ کے افسران کے لواحقین کو 80 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

کورونا ڈیوٹی کرنے والے ریسکیو 1122 کے عملےکو یکم اپریل سے خصوصی الاؤنس دیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا ڈیوٹی پر تعینات ریسکیو اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہیں اور الاؤنس کا اجراء محنتی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سبب بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں ریسکیو اداروں اور قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

مزید خبریں :