'چاکلیٹ کے عالمی دن' پر یہ ڈرنک پی کر اپنا موڈ اچھا کریں

فوٹو: فائل

اپنے ذائقے اور مٹھاس سے موڈ کو خوشگوار بنانے والی چاکلیٹ کا آج عالمی دن منایا جا رہا ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں گھروں میں موجود بیشتر لوگ حالات کے پیشِ نظر افسردگی اور ڈپریشن کا شکار ہیں۔

چاکلیٹ ہر بچے، بڑے، بوڑھے سب کو ہی پسند ہوتی ہے جب کہ چاکلیٹ کھانے سے آپ کے جسم میں مزاج بہتر کرنے والے ہارمونز کا اخراج ہوتا ہے۔

دوسری جانب ڈارک چاکلیٹ کو اپنی خوراک میں شامل کرنے سے انسان کے جسم میں موجود مضرکولیسٹرول ختم ہوتا ہے اور یہ کولیسٹرول کی مقدار کو معتدل رکھتی ہے۔

تو اب اگر گھر میں رہ رہ کر آپ کا موڈ بھی خراب ہے تو آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ ہم آج چاکلیٹ کے عالمی دن کے موقع پر آپ سے چند ڈرنکس کی ترکیبیں شیئر کریں گے جس سے آپ اپنا موڈ بہتر کر سکتے ہیں۔

'سِنامن ہاٹ چاکلیٹ'

فوٹو: فائل

یہ ڈرنک پی کر ناصرف آپ کا مزاج بہتر ہوگا بلکہ یہ صحت کے لیے بھی بے حد مفید ہے، اس ڈرنک کو بنانے کے لیے آپ کو ایک پین میں دودھ، چاکلیٹ، ایک چٹکی پسی دار چینی اور براؤن شکر ڈالنی ہوگی۔

تمام چیزوں کو پین میں ڈالنے کے بعد آپ کو اسے اچھی طرح چلانا ہوگا۔ ایک ابال آنے کے بعد اس ڈرنک کو رات میں پینے سے آپ کو پُر سکون نیند آئے گی۔

'بنانا  کوکو مِلک شیک'

فوٹو: فائل

اس شیک کو بنانے کے لیے آپ ایک جوسر میں دودھ، کیلا اور چاکلیٹ سیرپ یا کوکو پاؤڈر ڈالیں پھر اسے کچھ دیر مکس کریں۔

یہ ڈرنک نا صرف مزیدار ہوگی بلکہ اسے پینے سے آپ کو توانائی آئی گی اور صحت بھی بہتر ہوگی۔

مزید خبریں :