Time 08 جولائی ، 2020
پاکستان

لاہور: ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، فارمیسی اور راہگیر فیملی کو لوٹ لیا گیا

لاہورمیں ڈاکوؤں نے دو وارداتوں کے دوران ایک فارمیسی اور ایک راہگیر فیملی کو لوٹ لیا۔

سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک فیملی موٹرسائیکل پر جا رہی ہے کہ اس دوران ریکی کرنے والے دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو عقب سے سامنے آئے اور گن پوائنٹ پر انہیں روک لیا، ڈاکوؤں نے کیش اورموبائل فونز چھین لیے اورخاتون کے طلائی کڑے بھی اتروا لیے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ڈاکوؤں نے ماسک اور ہیلمٹ پہن رکھے تھے۔

بعدازاں نسبت روڈ پر دو ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے فارمیسی لوٹ لی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو ڈاکو ماسک پہن کر فارمیسی میں داخل ہوتے ہیں، سفید قمیض والا ڈاکو پستول نکال کر دکاندار کو دھمکاتا ہے جب کہ دوسرا ڈاکو کاؤنٹر پر جا کر رقم لوٹتا ہے۔

متاثرہ دکاندار بلال کے مطابق ڈاکوؤں نے 50 ہزار روپے، سینیٹائزر، شیمپو اور کریمیں لوٹیں۔

 پولیس نے دونوں وارداتوں کے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

مزید خبریں :