کھیل
Time 08 جولائی ، 2020

ویسٹ انڈین ہیڈکوچ اپنے 140 کلو وزنی کرکٹر کی حمایت میں بول پڑے

راحکیم کورنوال کا کہنا ہے کہ میں اپنی فٹنس پر بہت کام کرتا ہوں اور اس پر سمجھوتہ نہیں کرتا،فوٹو:فائل

ویسٹ انڈیز کے ہیڈکوچ فِل سمنز  دنیائے کرکٹ کے وزنی ترین کرکٹر کہلانے والے راحکیم کورنوال کی حمایت میں بول پڑے، ان کا کہنا ہے کہ راحکیم کی جسامت اور فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

 فل سمنز  کاکہنا ہے کہ راحکیم کی فٹنس کا کوئی ایشو نہیں، سلپ میں راحکیم نے جس طرح کی فیلڈنگ کی ہے وہ سب کے سامنے ہے اور سب نے دیکھا کہ وہ ایک اچھے فیلڈر ہیں۔

ویسٹ انڈین کوچ کا کہنا ہے کہ راحکیم کورنوال لمبے وقت کے لیے اوورز کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں کیونکہ اب ان کی گھٹنے کی انجری کا کوئی مسئلہ نہیں رہا اور  وہ پہلے کی طرح اب بھی مضبوط ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے بھاری بھرکم آل راؤنڈر راحکیم کورنوال کا کہنا ہے کہ میں اپنی فٹنس پر بہت کام کرتا ہوں اور اس پر سمجھوتہ نہیں کرتا ۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف آج شروع ہونے والے ٹیسٹ کے لیے وہ دستیاب تھے تاہم انہیں ویسٹ انڈیز کی پلیئنگ الیون میں نہیں لیا گیا۔

راحکیم کو دنیا کا وزنی ترین کرکٹر قرار دیا جاتا ہے اس لیے انہیں جمبو کرکٹر بھی کہا جاتا ہے، راحکیم کا وزن 140 کلو اور قد 6 فٹ 5 انچ ہے، وہ دائیں سے بلے بازی کرتے ہیں اور اسپن بولنگ کراتے ہیں۔

 راحکیم سے قبل 1900ء کی دہائی میں آسٹریلوی کپتان واروک آرمسٹرانگ وزنی ترین کرکٹر تھے جنہیں  بگ شپ کہا جاتا تھا اور  ان کا وزن 133 کلو گرام تھا۔

مزید خبریں :