پاکستان
Time 09 جولائی ، 2020

گلگت بلتستان میں 18 اگست کو ہونے والے انتخابات اب اکتوبر میں ہوں گے

گلگت بلتستان اسمبلی کے 18 اگست کو ہونے والے انتخابات اب اکتوبر میں ہوں گے، سیاسی جماعتوں کے قائدین نے تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق گلگت میں الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں تمام سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔

 اے پی سی میں سوائے چند چھوٹی جماعتوں کے تمام پارٹی سربراہان نے جی بی الیکشن مقررہ تاریخ 18 اگست کو کروانے پر اصرار کیا تھا۔

اے پی سی میں شریک سیاسی قائدین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مقررہ تاریخ تک الیکشن کی تیاریاں مکمل نہ ہونے کے امکان کو جواز بنا کر الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔

سیاسی قائدین کا کہنا ہے کہ اب گلگت بلتستان کے انتخابات اکتوبر کو منعقد ہوں گے تاہم الیکشن کے التواء اور بعد ازاں نئے شیڈول کا باضابطہ اعلان الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کرے گا۔

مزید خبریں :