دنیا
Time 09 جولائی ، 2020

اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر بھارت کو تیسری یادداشت بھیج دی

اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر بھارت کو تیسری یادداشت بھیج دی ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے بھارت کو بھیجی گئی یادداشت میں  مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں،لاک ڈاؤن اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائے اور  کشمیریوں کے قتل، تشدد اور بدسلوکیوں میں ملوث ذمہ داروں پر مقدمہ چلائے۔

خیال رہے کہ  پانچ اگست 2019ء کے بعد سے اب تک اقوامِ متحدہ تین یادداشتیں بھارت کو ارسال کر چکا ہے لیکن بھارت نے کسی ایک کا بھی جواب نہیں دیا۔

 اقوام متحدہ نے کسی یادداشت کا جواب نہ دینے کے بھارتی فیصلے کو افسوس ناک قرار دیاہے۔

مزید خبریں :