Time 12 جولائی ، 2020
پاکستان

دوسری بیوی کے کہنے پر باپ نے3 سالہ سگے بیٹے کو قتل کر دیا

قصور میں سفاک باپ نے دوسری بیوی کے کہنے پر اپنے تین سالہ سگے بیٹے کو قتل کر کے لاش نہر میں پھینک دی۔

قصورکی بستی بارات شاہ سے 9 جولائی کو تین سالہ بچہ شعبان لاپتہ ہوا، بچےکی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کیا گیا، مساجد میں اعلانات کروائے گئے لیکن بچہ نہ ملا۔

ایک روز بعد 10 جولائی کو شعبان کی لاش کھڈیاں نہر سے مل گئی۔

ابتدائی تفتیش میں مقتول بچے کے باپ ندیم کی حرکات مشکوک محسوس ہوئیں تو پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔

سفاک باپ ندیم نے دوران تفتیش شعبان کے قتل کا اعتراف کر لیا۔

اس نے بتایا کہ دوسری بیوی شعبان سے ناخوش تھی، اسے خوش کرنے کے لیے میں نے بیٹے کو مار ڈالا، اب شرمندہ ہوں۔

مزید خبریں :