پاکستان
Time 12 جولائی ، 2020

کورونا میں مبتلا لیڈی ڈاکٹر کا بچی کو جنم دینے کے 4 گھنٹے بعد انتقال

حیدرآباد میں کورونا وائرس میں مبتلا لیڈی ڈاکٹر بچی کو جنم دینے کے 4 گھنٹے بعد انتقال کرگئیں۔

محکمہ صحت کے مطابق ڈاکٹر ارم ظہیر کی کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت تھی، زچگی سے قبل لیاقت یونیورسٹی کی ایک لیڈی ڈاکٹر نے کورونا کیس مثبت ہونے کے باعث زچگی کا کیس لینے سے انکار کردیا تھا۔

 بعدازاں حاملہ لیڈی ڈاکٹر ارم ظہیر کو لطیف آباد ہلال احمر اسپتال لایا گیا جہاں آپریشن کے بعد لیڈی ڈاکٹر نے بچی کو جنم دیا تاہم زچگی کے بعد لیڈی ڈاکٹر ارم کو سانس لینے میں دشواری ہوئی اور وہ 4 گھنٹے بعد آکسیجن ملنے  کے باوجود انتقال کرگئی۔

محکمہ صحت کی جانب سے خاتون کی ایس او پیز کے تحت تدفین کردی گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال 

خیال رہے کہ ملک بھر میں عالمگیر وباکورونا وائرس سے اموات کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

مزید خبریں :