Time 12 جولائی ، 2020
پاکستان

’عزیر بلوچ کی مدد کے بغیر عمران خان اور افتخار چوہدری کا کراچی آنا ناممکن تھا‘

 اگر عمران یو ٹرن لینا چھوڑدیں تو میں اور لیاری آج بھی عمران کے ساتھ ہیں: عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی جیو نیوز سے گفتگو—اسکرین گریب

لندن: لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کا کہنا ہے کہ   عزیر بلوچ کی مدد کے بغیر عمران خان اور افتخار چوہدری کا کراچی آنا اور جلسہ کرنا ممکن نہیں تھا۔

جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے  حبیب جان نے کہا کہ  2011 میں عمران خان نے ذوالفقار مرزا سے فون پر بات کی، اس بات چیت کے بعد طے ہوا کہ عزیر بلوچ پی ٹی آئی کی حمایت کرے گا کیونکہ عزیر بلوچ کی مدد کے بغیر عمران خان اور افتخار چوہدری کا کراچی آنا اور جلسہ کرنا ممکن نہیں تھا۔

حبیب جان نے کہا کہ عمران خان کی حمایت کرپشن کے خلاف ایجنڈے اور آصف زرداری کی نفرت میں کی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ عزیر بلوچ کے تعلقات بہت آگے تک جاچکے تھے، اگر عمران یو ٹرن لینا چھوڑدیں تو وہ اور لیاری آج بھی عمران کے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب رحمان ملک نے حبیب جان کی ایک ویڈیو میں اپنے بارے میں دعویٰ کو  جھوٹا اورمن گھڑت قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ عزیر بلوچ کی جانب سے پولیس افسران کے تبادلوں کے سوال پر حبیب جان کا کہنا تھا کہ ایک گروپ پورے کراچی میں آئی جی سندھ تک کے ٹرانسفر کرتا تھا اور وزارت داخلہ رحمان ملک کی صورت میں ان کے دروازے پرکھڑی رہا کرتی تھی۔

ترجمان رحمان ملک نے کہا ہے کہ حبیب جان کے دعوے جھوٹ کے پلندے کے سوا کچھ نہیں، وہ پیپلزپارٹی سے ناراض تھے کیونکہ انہیں پارٹی ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا۔

عزیربلوچ کیخلاف تمام کارروائیوں کواس وقت کےصدرآصف زرداری کی پوری توثیق و منظوری حاصل تھی، اگر عزیر بلوچ کو زرداری کی حمایت حاصل تھی تو اس کےخلاف اقدامات کی منظوری کیسے دیتے؟

ترجمان رحمان ملک کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا سیاسی مخالفت میں کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :