کھیل
Time 14 جولائی ، 2020

آئی سی سی نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

بولرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے 10 کھلاڑیوں میں کوئی بھی پاکستانی بولر شامل نہیں،فوٹو:فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔

آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں بولرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں پہلے 10 کھلاڑیوں میں کوئی بھی پاکستانی بولر شامل نہیں، البتہ محمد عباس 12 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ ایک بار پھر پہلے جب کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

آسٹریلیا کے مارنس لبوشین تیسرے، کیوی کپتان ولیم سن چوتھے اور پاکستان کے بابر اعظم پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی پہلے 10کھلاڑیوں میں کیا پہلے 20 ناموں میں بھی کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ انگلینڈ کے بین اسٹوکس دوسرے اور بھارت کے رویندر جدیجا تیسرے نمبر پر ہیں۔

مزید خبریں :