پاکستان
Time 15 جولائی ، 2020

سندھ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن بک کے بجائے اسمارٹ کارڈ جاری ہوں گے

کراچی: سندھ میں گاڑیوں کی رجسٹریشن بک کے بجائے اسمارٹ کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد دو سے تین ہفتوں میں شروع ہوجائے گا۔ 

آئی آئی چندریگر روڈ کراچی میں ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا گیا ہے، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور انسداد منشیات شعیب احمد صدیقی نے صوبائی وزیر مکیش چاؤلہ کو بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا کہ نئی عمارت میں ٹیکس دہندگان کیلئے بہت جلد سہولت سینٹر قائم کیا جائے گا۔

اس دوران مکیش چاؤلہ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن بک اور سیکیورٹی فیچرز نمبر پلیٹ کے بارے میں صوبائی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا  تھا کہ اسمارٹ کارڈ میں گاڑی کے مالک اور گاڑی کا تمام ٹیکس ریکارڈ ہوگا، گاڑیوں کی سیکیورٹی فیچرز نمبر پلیٹس بھی تیار کی جائیں گی۔

مکیشن چاؤلہ نے بتایا کہ کورونا وائرس کی مشکل صورتحال کے باوجود سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے مالی سال 2019۔20 کے دوران 100 فیصد سے زیادہ ٹیکس کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔

مزید خبریں :