Time 15 جولائی ، 2020
پاکستان

کیبل آپریٹرز اور کے الیکٹرک کے معاملات طے پاگئے

کراچی: کیبل آپریٹرز  ایسوسی ایشن اور کے الیکٹرک کے درمیان معاملات طے پاگئے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے کھمبوں سے کیبل کاٹنا تنازع کی وجہ بنا جس پر چند روز سے کیبل آپریٹرز کی ہڑتال جاری تھی۔

کیبل آپریٹرز کی جانب سے کراچی میں شام 7 سے رات 10 بجے تک احتجاجاً انٹرنیٹ اور کیبل ٹی وی سروس بند کی جاتی رہی ہے۔

تاہم اب کے الیکٹرک سے معاملات طے پا جانے کے بعد کیبل آپریٹرزنے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین آل پاکستان کیبل ایسوسی ایشن خالد آرائیں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کیبل آپریٹرزکی تاریں اب نہیں کاٹی جائیں گی۔

 خیال رہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے تاروں کو آگ لگنے کی وجہ کیبل اور انٹرنیٹ کے تاروں کو قرار دیا جاتا ہے جس کے باعث کئی جگہوں پر تار کاٹے گئے تھے۔

مزید خبریں :