پاکستان
Time 16 جولائی ، 2020

حکومت سندھ نے لاک ڈاؤن میں ایک ماہ کی توسیع کر دی

کراچی: کورونا کی صورتحال کے پیش نظر حکو مت سندھ نے لاک ڈاؤن میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے لاک ڈان میں ایک ماہ کی توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاون میں 15 اگست تک کی توسیع کی گئی ہے، یکم جولائی کو لگائی گئی پابندیاں 15 اگست تک برقرار رہیں گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق عوامی مقامات، پارکس اور سنیما ہالزکو مزید ایک ماہ کے لئے بند رکھا جائے گا جب کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی 15 اگست تک بند رہے گی۔

خیال رہےکہ سندھ سے قبل پنجاب اور بلوچستان کی صوبائی حکومتیں لاک ڈاؤن میں 30 جولائی تک توسیع کر چکی ہیں۔

مزید خبریں :