پاکستان
Time 18 جولائی ، 2020

کورونا وائرس کا خطرہ ٹلا نہیں مگر عوام حفاظتی اقدامات سے دور ہونے لگے: سروے

بین الاقوامی ریسرچ کمپنی آئی پی ایس او ایس پاکستان نے نئی سروے رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کا خطرہ ٹلا نہیں مگر عوام حفاظتی اقدامات سے دور ہونے لگے ہیں۔

آئی پی ایس او ایس سروے کے مطابق گزشتہ ماہ کے مقابلے میں موجودہ سروے میں ہاتھ دھونے کاکہنے والوں کی شرح 89 فیصد سے کم کر 71 فیصد، ماسک پہننے کا کہنے والے افراد کی شرح 88 فیصد سے کم ہو کر 80 فیصد، ہاتھ ملانے سے گریز کرنے والے افراد کی شرح 66 فیصد سے 51 فیصد جب کہ پرہجوم جگہوں سے بچنے کا کہنے والوں کی شرح 47 فیصد سے کم ہو کر 40 فیصد پر آگئی ہے ۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 5500 سے زائد افراد جاں بحق جب کہ 2 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :