19 جولائی ، 2020
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کورونا ٹیسٹ پھر مثبت آگیا۔
ذرائع کے مطابق دوبارہ ٹیسٹ مثبت آنے پر حارث رؤف کو آئسولیشن میں بھجوادیا ہے اور انہیں خصوصی گاڑی پر لاہور سے واپس اسلام آباد بھجوایا گیا۔
ذرائع کے بتایا کہ گھر میں آئسولیشن کے دوران حارث رؤف پی سی بی میڈیکل پینل سے رابطے میں رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی میڈیکل پینل 10 روز بعد حارث رؤف کے دوبارہ ٹیسٹ کا فیصلہ کرے گا۔
خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل فاسٹ بولر حارث رؤف واحد کھلاڑی ہیں جو ابھی تک مہلک کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔
اسکواڈ کے لیے 29 کھلاڑیوں اور 14 رکنی ٹیم منیجمنٹ کا اعلان کیا گیا تھا جس میں سے 27 کھلاڑی انگلینڈ میں موجود ہیں۔