سونم کپور کو لندن پہنچنے کے بعد ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ کو لندن پہنچ کر اپنی ویڈیو شیئر کرنا اتنا مہنگا پڑا کے ناقدین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اداکارہ سونم کپور دبئی سے اپنے شوہر آنند آہوجا کے ساتھ لندن روانہ ہوئیں جہاں پہنچنے کے بعد انہیں کورونا وائرس کے باعث  14 روز کا قرنطینہ کرنا تھا۔

انہوں نے لندن پہنچنے کے دوسرے دن ہی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر  کی جس میں انہیں ایک پارک میں بیٹھا دیکھا گیا۔

ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور متعدد صارفین نے ان پر تنقید کی بوچھاڑ کر ڈالی۔

 سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ سونم کپور پر بھی سماجی ذمہ داری عائد ہوتی ہے لیکن انہوں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، ان کی وجہ سے متعدد لوگ کورونا کا شکار ہوسکتے ہیں لیکن انہیں فکر نہیں۔

لوگوں کا کہنا تھا کہ انہوں قرنطینہ اصول کی خلاف ورزی کی ہے اس پر تو انہیں گرفتار کر کے جرمانہ عائد کرنا چاہیے۔

ایسے میں سونم کپور بھی خاموش نہیں بیٹھیں اور ٹوئٹر پر سب کو  غصے سے وضاحت دی۔

سونم کپور نے بتایا کہ میں اپنے رہائشی فلیٹ کے گارڈن میں ہوں جو میری بلڈنگ میں ہی ہے، میں مکمل طور پر قرنطینہ کر رہی ہوں مگر لوگوں کے پاس بہت وقت ہے‘۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں ناقدین کو نظر انداز کرنے کا بھی بتایا لیکن ان کی اس پوسٹ پر بھی طنزیہ تبصرے دکھائی دیے گئے۔

مزید خبریں :