ملک میں کورونا سے مزید 33 ہلاکتیں، 1860 نئے کیسز رپورٹ

ہلاکتوں کی تعداد 5702 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 268815 تک جاپہنچی ہے

ملک میں کورونا سے مزید 33 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5702 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 268815 تک جاپہنچی ہے۔

اب تک پنجاب میں 2095 ، سندھ میں 2060 اور خیبر پختونخوا میں 1158 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 161، بلوچستان میں 136 ، آزاد کشمیر میں 47 اور گلگت بلتستان میں 45 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

کُل ٹیسٹ: 1776882
صحتیاب مریض: 
210468 (کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق)

آج کے کیسز کی صورت حال

آج ملک بھر سے کورونا کے مزید 1860 کیسز اور 33 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 1109 کیسز اور 19 اموات، پنجاب سے 372 کیسز 5 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 230 کیسز اور 5 اموات، بلوچستان سے 48 کیسز اور ایک ہلاکت، اسلام آباد 76 کیسز ایک ہلاکت، گلگت 10 کیسز 2 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 15 کیسز سامنے آئے ہیں۔

پنجاب

پنجاب سے آج کورونا کے 372 کیسز اور 5 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 90816 اور ہلاکتیں 2095 ہو چکی ہیں۔

صوبے میں اب تک کورونا کے 66425 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 76 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 14701 اور ہلاکتیں 160 ہو گئی ہیں۔

اس کے علاوہ شہر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12023 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 10کیسز اور 2 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔

پورٹل کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 1878 ہوگئی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 45 ہے۔

گلگت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1485 ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر سے بھی آج کورونا کے مزید 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 1937 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 47 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر میں اب تک کورونا سے 1275 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سندھ

سندھ میں بدھ کو کورونا کے باعث مزید 19 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2060 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1109 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد 115213 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ صوبے میں اب تک 96226 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں بدھ کو کورونا سے مزید ایک شخص انتقال کرگیا جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 136 ہوگئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 48 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11517  ہوگئی۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 9585 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں بدھ کو کورونا وائرس کے باعث مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1158 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان مزید 230 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 32753 تک جا پہنچی ہے۔

اب تک صوبے میں 25713 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا کے کیسز کی صورت حال