پاکستان
Time 23 جولائی ، 2020

یوٹیوب کی بندش مسئلے کا حل نہیں: تانیہ ایدروس

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے کہا ہے کہ یوٹیوب کی بندش مسئلے کا حل نہیں ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تانیہ نے لکھا کہ پاکستان میں 3 برس یوٹیوب پر پابندی تھی جس نے مقامی سطح پر مواد تیار کرنے والے ایکو سسٹم کو بھی محدود رکھا۔

معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان نے مزید کہا کہ یوٹیوب سے بندش ہٹنے کے بعد ایکو سسٹم نے اب پھلنا پھولنا شروع کیا ہے اور اس سے ہزاروں افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد سے متعلق سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ ہر کوئی یوٹیوب پر چاچا، ماما بن کر بیٹھ جاتا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ عدالتیں اور پی ٹی اے مورل پولسنگ اور ایپس کی بندش کے معاملے سے دور رہیں۔

مزید خبریں :