23 جولائی ، 2020
کورونا وائرس کے باعث رواں سال اقوام متحدہ کی جنرل ا سمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے عالمی رہنما نیویارک میں جمع نہیں ہوں گے۔
193 رکن پر مبنی جنرل اسمبلی نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ تمام رہنما ویڈیو کے ذریعے اپنا بیان بھیجیں گے۔
فیصلے کے مطابق تمام حکمران پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغام بھیج سکتے ہیں جو کہ اجلاس کے دوران نیویارک میں موجود تمام ملکوں کے مندوبین کی جانب سے تعارف کے بعد پیش کیا جائے گا۔
اس مرتبہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں دیگر رہنماؤں کے ساتھ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی شرکت بھی متوقع تھی۔
خیال رہے کہ جنرل اسمبلی کا سربراہ اجلاس ہر سال ستمبر میں ہوتا ہے جس میں دنیا بھر کے سربراہان مملکت شرکت کرتے ہیں۔