23 جولائی ، 2020
سینیٹر فروغ نسیم کل وفاقی وزیر قانون کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فروغ نسیم کو کابینہ میں واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد انہیں تیسری بار وزیرقانون بنایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ بیرسٹرفروغ نسیم کا کل بطور وزیرقانون حلف اٹھانے کا امکان ہے ۔
خیال رہے کہ فروغ نسیم نے جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں حکومت کی وکالت کے لیے استعفیٰ دیا تھا جب کہ اس سے قبل انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی وکالت کے لیے بھی مستعفی ہو کر دوبارہ کابینہ میں آئے تھے۔