Time 24 جولائی ، 2020
پاکستان

پنجاب حکومت بے بس، آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

لاہور: پنجاب میں کھلے آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا جس کے بعد فائن آٹے کی 86 کلو کی بوری 100 روپے مہنگی کردی گئی۔

پنجاب میں کھلے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا ہے، نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فلور ملیں 86 کلو فائن آٹےکی بوری 5700 کی بجائے 5800 روپے میں فروخت کررہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ  اگر یہ قیمت کم نہ ہوئی تو نان کی قیمت 15 روپے سے بھی بڑھ جائے گی۔

ادھر آٹا چکی ایسوسی ایشن نے گندم کی قیمت کو جواز بنا کر اس ہفتے پہلے 3 روپے قیمت بڑھائی تھی اور اب مزید 2 روپے قیمت بڑھانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ایک کلو آٹا 70 روپے فی کلو فروخت ہوگا۔

اس ضمن میں فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنما عاصم رضا کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم 2300 روپے من مل رہی ہے یہی وجہ ہے کہ  آٹے کی قیمتیں بڑھانے پر مجبور ہیں۔

مزید خبریں :