24 جولائی ، 2020
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما سینیٹر فروغ نسیم نے تیسری مرتبہ بطور وفاقی وزیر حلف اٹھالیا۔
فروغ نسیم نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے ایک بار پھر حلف اٹھایا جہاں ایوانِ صدر میں صدر مملکت عارف علوی نے ان سے حلف لیا جس کے بعد فروغ نسیم نے پھر کابینہ کا حصہ بن گئے۔
بیرسٹر فروغ نسیم کو تیسری مرتبہ وفاقی وزارت قانون کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
یاد رہے کہ فروغ نسیم نے جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں حکومت کی وکالت کے لیے استعفیٰ دیا تھا جب کہ اس سے قبل انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی وکالت کے لیے بھی مستعفی ہو کر دوبارہ کابینہ میں آئے تھے۔