Time 26 جولائی ، 2020
پاکستان

بارشوں کے باعث حب اور تھڈو ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ

پہاڑی علاقوں میں بارشوں کے باعث حب ڈیم میں پانی کی سطح  میں مزید ایک فٹ اضافہ ہوا ہے۔

ڈیم انتظامیہ کے مطابق بارش کے باعث حب ڈیم کےکیچمنٹ ایریامیں پانی کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

انتظامیہ کے مطابق اس وقت حب ڈیم میں پانی کی سطح 310 فٹ ہے جب کہ اس  ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 339 فٹ ہے۔

دوسری جانب آج ہونے والی بارش کے باعث سپر ہائی وے کے قریب واقع تھڈو ڈیم میں بھی پانی جمع ہونا شروع ہوگیا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے متعدد راستے بھی بند ہوگئے ہیں۔

 تھڈو ڈیم میں آج کی بارش سے 20 فٹ سے زائد پانی جمع ہوا ہے جب کہ  اطراف کے علاقوں سے مزید پانی کی ڈیم میں آمد جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات میں تیز بار ش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوسکتا ہے جو کل دوپہر تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

مزید خبریں :