Time 26 جنوری ، 2019
پاکستان

حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم، صرف ایک فٹ پانی رہ گیا

 پروجیکٹ ڈائریکٹر سہیل خان کے مطابق بارشوں کے نہ ہونے اور خشک سالی کی وجہ سے حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہوا—۔فائل فوٹو

حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہونے کے قریب ہے اور ڈیم میں صرف ایک فٹ ہی پانی رہ گیا ہے۔

حب ڈیم کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سہیل خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ خشک سالی اور بارشوں کے نہ ہونے سے حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہوگیا اور ڈیم میں صرف ایک فٹ ہی پانی رہ گیا ہے۔

سہیل خان کے مطابق ڈیم سے فی الحال حب اور گڈانی کو جنریٹرز سے پانی پمپ کرکے لسبیلہ کینال کو پانی فراہم کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ حب ڈیم 24 ہزار ایکڑ سے زائد پر محیط ہے، جہاں سے پمپنگ اسٹیشن کے ذریعے کراچی کو بھی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

گذشتہ برس جون میں بھی ایسی ہی صورتحال پیدا ہوئی تھی اور حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لائن تک آگئی تھی۔

مزید خبریں :