کھیل
Time 26 جولائی ، 2020

سہیل تنویر اور آصف علی کو کیریبین لیگ کیلئے این او سی جاری

کیربین پریمیئر لیگ کے لیے پاکستان کے 2 ہی کرکٹرز کے معاہدے ہیں— فوٹو:فائل 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹر سہیل تنویر  اور آصف علی کو کیربین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کھیلنے کی  اجازت دے دی۔

کرکٹر سہیل تنویر اور آصف علی کیربین پریمیئر لیگ میں شرکت کریں گے جس کے لیے پی سی بی کی جانب سے دونوں کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے گئے ہیں۔

سہیل تنویز آج شب براستہ انگلینڈ ویسٹ انڈیز روانہ ہوں گے اور وہ بارباڈوس میں قرنطینہ اور پریکٹس کریں گے جب کہ آصف علی 29 جولائی کو براستہ امریکا ویسٹ انڈیز جائیں گے جہاں وہ سینٹ لوشیا میں 14 روز کا قرنطینہ اور پریکٹس کریں گے۔

خیال رہے کہ سی پی ایل کے لیے پاکستان کے 2 ہی کرکٹرز کے معاہدے ہیں۔

مزید خبریں :