پاکستان
Time 27 جولائی ، 2020

کیا عید پر کراچی میں بارش ہو گی یا نہیں؟

فوٹو فائل—

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ عیدالاضحی پر کراچی کے اوپر مون سون کا ایک اور سسٹم متوقع ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے باعث کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے جب کہ مختلف حادثات اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق بھی ہوئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ہوا کا کم دباؤ بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں موجود ہے اور اس کی شدت مزید کمزور ہوگئی ہے جس کے باعث کراچی میں دوپہر یا شام میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کے دوران بھی مون سون کا سسٹم بن سکتا ہے تاہم  اِس سسٹم کے بننے میں تبدیلی بھی آسکتی ہے۔

یاد رہے پاکستان میں بروز ہفتہ یکم اگست کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی اور اس دوران بیشتر میدانی اور بالائی علاقوں میں بارش متوقع ہے۔

مزید خبریں :