پاکستان
Time 28 جولائی ، 2020

شہبازشریف اوربلاول بھٹوکی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

قبل ازوقت انتخابات کا انعقاد اے پی سی میں سرفہرست ہوناچاہیے: ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں اتفاق— فوٹو: پی پی آفیشل 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی ہے۔

لاہور میں ہونے والی ملاقات میں اپوزیشن رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تاہم اب اس اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے بلاول کو اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کرائی اور دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ قبل ازوقت انتخابات کا انعقاد اے پی سی میں سرفہرست ہوناچاہیے اور نیب قوانین میں ترمیم کاایجنڈا بھی شامل ہونا چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ نیب قانون میں تبدیلی اور الیکشن اصلاحات ہونی چاہیں۔

اپوزیشن رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ حکومت کو مزید اقتدار میں رکھنے کا مطلب عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی اور عید کے بعد تمام اپوزیشن پارٹیز حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں گی۔

خیال رہے کہ اپوزیشن نے عید کے بعد حکومت کےخلاف نئے محاذ کی تیاری شروع کردی اور اس سلسلے میں بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔

مزید خبریں :