Geo News
Geo News

Time 29 جولائی ، 2020
پاکستان

پاکستان کو ورلڈ بینک سے 50 کروڑ 55 لاکھ ڈالر مل گئے

فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ورلڈ بینک سے 50 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے ورلڈ بینک کی جانب سے رقم موصول ہونے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

دوسری جانب ورلڈ بینک سے 50کروڑ 55 لاکھ ڈالرز موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 50 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ہیں جب کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کا بھی امکان ہے۔