پاکستان
Time 29 جولائی ، 2020

توہین رسالت کے ملزم کو کمرہ عدالت میں گولی مار کر قتل کردیا گیا

جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں کمرہ عدالت کے اندر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا،مقتول کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ بھی درج تھا۔

پولیس کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں کمرہ عدالت کے اندر خالد نامی شخص نے فائرنگ کی جس سے طاہر احمد موقع پر ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول طاہر احمد نواحی علاقہ پشتخرہ کا رہائشی ہے جسے پیشی کے لیے عدالت لایا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول کے خلاف 2018 میں تھانہ سربند میں توہین رسالت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 

کمرہ عدالت میں بورڈ بازار کے رہائشی خالد کو فائرنگ کے بعد جب گرفتار کیا گیا تو اس نے قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

ایس پی کینٹ حسن جہانگیر کے مطابق پولیس جوڈیشل کمپلیکس میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی مدد سے معلومات حاصل کر رہی ہے جبکہ قاتل سے بھیِ تحقیقات کر رہے ہیں کہ اسے پستول کہاں سے ملا۔

مزید خبریں :