Time 30 جولائی ، 2020
پاکستان

بھارتی جاسوس کلبھوشن کیلئے وکیل مقررکرنےکی حکومتی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کے لیے وکیل مقررکرنےکی حکومتی درخواست پرخصوصی بینچ تشکیل دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے 2 رکنی خصوصی بنچ تشکیل دیا ہے جس کی سربراہی خود چیف جسٹس کریں گے جب کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ان کے ساتھ بینچ کا حصہ ہوں گے۔

عدالت نے حکومت کی کلبھوشن کےلیے وکیل مقررکرنےکی درخواست سماعت کے لیے بھی کرردی ہے جس پر عیدکے فوری بعد 3 اگست بروز  پیرکو خصوصی بنچ سماعت کرےگا۔

حکومت نےحال ہی میں جاری کیےگئےصدارتی آرڈیننس کےتحت درخواست دائرکی جس میں وفاق بذریعہ سیکرری دفاع اور جج ایڈووکیٹ جنرل برانچ جی ایچ کیو کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ کلبھوشن نےسزا کے خلاف درخواست دائر کرنے سے انکارکیا اور کلبھوشن بھارت کی معاونت کے بغیر پاکستان میں وکیل مقرر نہیں کرسکتا۔

درخواست میں کہا گیا  ہےکہ بھارت بھی آرڈیننس کےتحت سہولت حاصل کرنے سے گریزاں ہے لہٰذا عدالت کلبھوشن کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرے اور حکم دےتاکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کےمطابق ذمہ داری پوری ہو۔


انڈین نیوی کے افسر کلبھوشن کو 3 مارچ 2016 کو گرفتار کیا گیا تھا

مزید خبریں :