دنیا
Time 31 جولائی ، 2020

الیکشن ملتوی کا معاملہ: ٹرمپ کو یو ٹرن لینا پڑ گیا

الیکشن ملتوی کرنےکے معاملے پر ری پبلکنز کی بھی مخالفت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یوٹرن لینا پڑگیا۔

ٹرمپ نے اپنے نئے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کا نتیجہ اسی رات معلوم ہوجانا چاہیے، یہ نہ ہو کہ کئی روز اور مہینوں یا سالوں تک انتظار کرنا پڑے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن ملتوی کرنے کا سوال اٹھا کر نیا شوشہ چھوڑ دیا تھا لیکن الیکشن ملتوی کرنے کے معاملے پر صدرٹرمپ کو ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز دونوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کے سرکردہ افراد نے بھی الیکشن ملتوی کرنےکی مخالفت کی ہے۔

سینیٹر ٹڈکروز اورمارکورو بیونے نے صدارتی الیکشن ملتوی کرنےکی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نہیں جناب صدر نہیں آپ الیکشن ملتوی نہیں کرسکتے۔

رکن وفاقی الیکشن کمیشن نے کہا کہ جناب صدر آپ کو الیکشن ملتوی کرنے کا اختیار ہی نہیں ہے۔

ایلن وائنٹرا نے کہا کہ ریاستیں مطالبہ کررہی ہیں کہ آپ فنڈ دیں تاکہ محفوظ الیکشن ہوں۔

سابق سربراہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ جناب صدرآپ ریاستوں کوفنڈ دینےکے لیےکام کیوں نہیں کرتے۔

مزید خبریں :