Time 31 جولائی ، 2020
صحت و سائنس

مسلسل ماسک لگانے سے انسانی جسم پر کیا اثرا ت پڑتے ہیں؟

فوٹو: فائل

کورونا وبا اور اس سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر میں ماسک انتہائی اہمیت کا حامل ہے لیکن کون سا ماسک کتنی دیر تک لگایا جانا چاہیے۔

مسسلسل ماسک لگانے سے انسانی جسم پر اس کے کیا اثرات پڑتے ہیں اس حوالے سے سول اسپتال کراچی کے سربراہ ڈاکٹر نور محمد سومرو کہتے ہیں کہ سرجیکل، این 95 یا KN 95 ماسک کو 8 تا 10 گھنٹوں سے زائد استعمال کرنا انسانی صحت کے لیے مضر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عام آدمی کے لیے صرف سرجیکل ماسک کا استعمال ہی کافی ہے، کوشش کریں کہ اگر کسی جگہ پر اکیلے ہوں تو ماسک کو اتار لیں تاکہ آپ کے جسم میں تازہ آکسیجن کی فراہمی ممکن ہوسکے اور سانس لینے کی دشواری پیش نہ آئے۔

ڈاکٹروں کے مطابق لوگوں کو دستانے پہننے کی خاص ضرورت نہیں البتہ ہینڈ سینٹائزر کا استعمال ضروری ہے تاکہ ہاتھوں میں موجود جراثم کاخاتمہ ہوسکے۔

مزید خبریں :