Time 31 جولائی ، 2020
کاروبار

پیٹرول کی قیمتیں بڑھاکر حکومت کا عوام کو عید پر مہنگائی کا تحفہ

حکومت نے عید سے قبل عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرادیا اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر، مٹی تیل 5 روپے 97پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 6روپے 62پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔

 پٹرول کی نئی قیمت 103 روپے 97 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 106 روپے 46 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 65روپے29پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 62روپے 86پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااطلاق رات 12 بجےسے ہوجائے گا۔

اس سے قبل اوگرا کی جانب سے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اگست سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 18 روپے 48 پیسے مہنگا کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1363 روپے 55 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

مزید خبریں :