میئرکراچی بھی حکومت سندھ کی اعلان کردہ اجتماعی قربان گاہوں سے لاعلم

عوام کی طرح میئر کراچی نے بھی حکومت سندھ کی اعلان کردہ اجتماعی قربان گاہوں سے اظہارِلاعلمی کردیا۔

کراچی،لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، ملتان، فیصل آباد سمیت دیگر بڑے شہروں میں قربانی کے بعد سڑکوں پر آلائشوں کے ڈھیر لگ گئے۔

 کئی شہروں میں صفائی آپریشن بھی ساتھ ساتھ جاری رہا۔ کراچی میں عوام کے ساتھ میئرکراچی نے بھی حکومت سندھ کی اعلان کردہ اجتماعی قربان گاہوں سے اظہارِلاعلمی کردیا۔

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ اجتماعی قربان گاہوں کی خبر میڈیا سے ملی، صوبائی حکومت کو بتادیا تھا کہ یہ اقدامات ممکن نہیں۔

 مئیر کراچی وسیم اختر نے شاہ فیصل کالونی کے دورے کے موقع پر جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا شہر میں مسائل انتہائی بڑھ گئے ہیں ،کے ایم سی کے پاس وسائل نہِیں مسائل وفاقی حکومت اور سندھ حکومت اور کے ایم سی کے اشتراک سے حل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے نالوں کی صفائی کے لیے فوج کی مدد لینا پڑگئی، سندھ حکومت کی جانب سے شہر میں قربانی کے لیے جگہیں مختص کرنے سے متعلق ان کا کہنا تھا انھیں اس فیصلے کا میڈیا سے پتا چلا ۔

ادھر اسلام آباد میں آلائشیں ٹھکانے لگانے کےلیے جنگلات میں گڑھے کھودے گئے جن میں آلائشوں کو ڈمپ کیا گیا۔

مزید خبریں :