دنیا
Time 01 اگست ، 2020

برطانیہ میں گرمی نے ریکارڈ توڑ دیا، عراق میں پارہ 52 ڈگری تک پہنچ گیا

برطانیہ میں گرمی نے ریکارڈ توڑ دیا، گزشتہ روز رواں سال کا گرم ترین دن رہا اور پارہ 37 اعشاریہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

ادھر عراق کے دارالحکومت بغداد میں سورج سوا نیزے پر آگیا، پارہ 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ 

برطانیہ میں ہیٹ ویو کی چھوٹی لہر دیکھنے میں آئی ہے اور  جمعے کو رواں سال کا گرم ترین دن رہا۔

برطانیہ میں گذشتہ روز گرمی کا پارہ 37 اعشاریہ 8 تک جا پہنچا جو ملک میں گرم ترین دنوں کا تیسرا بڑا ریکارڈ ہے۔ گرمی کے ستائے لوگوں نے پارکوں اور ساحلوں کا رُخ کرلیا۔

کسی نے کشتیوں کی سیر کر کے اور کسی نے آئس کریم کھا کر گرمی بھگائی، محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کے بعد تیز بارشوں اور باد و باراں کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید خبریں :