Time 02 اگست ، 2020
دنیا

حج کے دوران مسجد الحرام کی روزانہ 54 ہزار لیٹر جراثیم کش محلول سے صفائی

فوٹو: بشکریہ العربیہ 

رواں سال حج کے موقع پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر خانہ کعبہ کو روزانہ صاف کرنے کے لیے 54 ہزار لیٹر جراثیم کش محلول کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ کے جنرل پریزیڈنسی کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں سے صفائی اور سینیٹائز کرنے کے عمل میں تقریباً 3 ہزار 500 کارکنان مصروف ہیں جب کہ مسجد الحرام کی بیرونی اور اندرونی جگہوں کو دن میں 10 بار صاف کیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 3 ہزار 500 سے زائد کارکنان صفائی ستھرائی کے عمل کو انجام دینے کے لیے کم از کم 95 جدید آلات استعمال کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے حج میں زائرین کی تعداد محدود کردی گئی تھی۔

مزید خبریں :