دنیا
Time 02 اگست ، 2020

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرے کیخلاف انسانی ہاتھوں کی ڈیجیٹل زنجیر بنائی جائے گی

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے فوجی محاصرے کو ایک سال مکمل ہونے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے دنیا کی سب سے بڑی انسانی ہاتھوں کی ڈیجیٹل زنجیر بنائی جائے گی۔

یاد رہے کہ بھارت کی انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے گزشتہ برس  5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 ختم کر کے جموں و کشمیر اور لداخ کو زبردستی بھارتی یونین کا حصہ بنا دیا تھا جس کے بعدسے  وہاں بھارتی قابض فوج تعینات کردی تھی۔

امسال  5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے فوجی محاصرے کو ایک سال مکمل ہوجائے گا جس پر امریکی فلاحی تنظیم  اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا (آئی سی این اے) نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے دنیا کی سب سے بڑی انسانی ہاتھوں کی ڈیجیٹل زنجیربنانے کا اعلان کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے انسانی ہاتھوں کی ڈیجیٹل زنجیر میں امریکا بھرکی انسانی حقوق کی تنظیمیں، پاکستان اور کشمیری کمیونیٹی بڑی تعداد میں شرکت کرے گی۔

آئی سی این اے کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانا ممکن نہیں تھا اس لیے ڈیجیٹل زنجیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :